تاریخ میں پہلی مرتبہ، ایرانی ٹی وی پر سعودی فٹبال لیگ کی نشریات 

image

تاریخ میں پہلی مرتبہ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر سعودی عرب کی فٹبال لیگ کا میچ نشر کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی سپورٹس چینل پر جمعے کے روز سعودی عرب کی فٹبال ٹیمیں الاتحاد اور الہلال کے درمیان ’کلاسیکو‘ میچ نشر کیا گیا ہے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سعودی عرب کا کوئی ڈومیسٹک فٹبال میچ ایران میں نشر کیا گیا ہے جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔اس اعصاب شکن مقابلے میں الہلال کلب نے الاتحاد کو الیکساندر مِٹرووچ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔گذشتہ برس سعودی لیگ میں پرتگال کے لیجنڈری سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی آمد کے بعد دنیا بھر میں سعودی پرو لیگ کی نشریات میں اضافہ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی کلب الںصر نے پرتگال کے سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اس  کے بعد ریئل میڈرڈ کے عظیم کھلاڑی کریم بنزما کے ساتھ گذشتہ ماہ سعودی چیمپیئن ٹیم الاتحاد نے معاہدہ کیا۔

اُن کے ساتھ ٹیم میں 2018 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم فرانس کے رُکن این گولو کانتے بھی شامل ہیں۔صرف یہی نہیں الہلال فٹبال کلب نے گذشتہ ماہ فرانس کے کیلین مباپے اور برازیل کے سپرسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر کو بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts