بلی اور شیر کے ڈی این اے 95فیصد میچ کرنے کی وجہ سے بلی کو شیر کی خالہ کہا جاتاہے، امریکی ماہرین کے مطابق بلی امریکہ میں 2.5اب ارب پرندے مار ڈالتی ہے،بہت سے کیڑوں کی نسلیں ایسی ہے جو بلی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہیں لیکن ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ بلی کتے کو دیکھ کر دم دبا کر بھاگ جاتی ہے تاہم اس ویڈیو میں موجود بلی حقیقت میں شیر کی خالہ بن کر کتے کو اٹھا اٹھا کر پٹخ رہی ہے۔
کتوں اور بلیوں کی مضحکہ خیز ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور صارفین ان کی خوبصورت ویڈیوز دیکھنا پسند بھی کرتے ہیں۔ ایسی کئی ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی جن میں کتے اور بلی کے درمیان گہری دوستی اور محبت نظر آتی ہے۔
https://twitter.com/TheFigen_/status/1691425001713618944?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1691425001713618944%7Ctwgr%5E746bc4a1d1d720c08ba873805a70248e733ea008%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fcat-attacks-dog-social-media-amazing-video-viral%2F
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بلی اور کتا آمنے سامنے کھڑے ہیں، پھر اچانک بلی بہت تیزی سے چھلانگ لگاتی ہے اور کتے کی گردن پکڑ کر اسے بڑی طاقت سے مروڑ کر چھوڑ دیتی ہے۔ اسی دوران کتا بری طرح قلابازی کھاتا ہوا زمین پر جاگرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے چھلانگ لگائی اور کتے کی گردن پر جھپٹا مار کردبوچ کر اٹھایا اور پھر کتے کو زمین پر پٹخ ڈالا۔ اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پر دیکھا اور پسند کیا۔