دانتوں سے تاریں کاٹیں اور ۔۔ ایپل اسٹور سے آئی فون 14 چوری کرنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ دیکھئے

image

چین میں ایپل اسٹور میں لگی مضبوط کیبل کو دانتوں کی مدد سے کاٹ کر آئی فون 14 چرا نے والی خاتون کا کہنا ہے کہ میرا فون چوری ہوگیا تھا،نیا فون چاہیے تھا، آئی فون کی قیمت بہت زیادہ تھی اسی لیے چرانے کا فیصلہ کیا۔

خاتون کامیابی سےفون چراکر شو روم سے باہرآتی ہیں لیکن پولیس نے اسے آدھے گھنٹے میں ہی گرفتار کرلیا۔آئی فون ایپل اسٹور سے چرانے کا یہ غیر معمولی واقعہ چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں فون چراتے دیکھا گیا۔

اسٹور مینیجر کا کہنا ہے کہ جب فون چوری ہوا تو اسٹور کا الارم بجا جس پر تمام اسٹاف چوکنا ہوگیا، ملزمہ نے پہلے کئی دیگر آلات چیک کیے اور ظاہر کیا کہ وہ فون خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، کچھ دیر بعد دانتوں سے چبایا گیا ٹوٹا ہوا ایک تار دیکھا گیا جس کےبعد پولیس کوبلایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون پہلے کچھ دیر آئی فون کا جائزہ لیتی ہیں پھر کیبل کو دانتوں میں لے کر کاٹنا شروع کرتی ہیں، مسلسل چبانے سے کیبل آخر کار ٹوٹتا ہے اور خاتون اطمینان سے فون لے کر اپنے بیگ میں رکھ کر تیز قدموں سے اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرا فون چوری ہوچکا تھا اور مجھے نیا فون چاہیے تھا، آئی فون کی قیمت بہت زیادہ تھی اسی لیے چرانے کا فیصلہ کیا، پولیس نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.