خوفناک پہاڑی تودہ زمین پر گرگیا اور ۔۔ ہولناک ویڈیو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

image

پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں اکثر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے واقعات پیش آتے ہیں لیکن امریکا میں حال ہی میں پہاڑی سے گرنے والے ہولناک تودے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں پر بھی خوف طاری کردیا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں اکثر تودے گرتے رہتے ہیں لیکن یہ خوفناک واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر گلیٹن برگ میں پیش آیا جہاں پہاڑ سے متصل پہاڑ کی بلندی سے تودہ تیز رفتاری سے زمین کی جانب آیا۔

ہولناک منظر کو موقع پر قریب ہی موجود ایک شہری نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا، گیٹلن برگ میں پہاڑ کے کنارے پارکنگ لاٹ بنا ہوا ہے جہاں پہاڑ سے معمول سے مطابق چھوٹے موٹے پتھر گر رہے ہوتے ہیں۔

اچانک ڈرامائی انداز میں ایک بڑا تودہ پہاڑی کی بلندی سے تیزی سے نیچے کی جانب آتا ہے اور زمین پر گرتے ہی ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا جاتے ہیں جب کہ لوگوں کی خوف کے مارے چیخیں نکلنے لگتی ہیں۔

واقعہ میں خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی خوف میں ڈال دیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts