کراچی کے بعد ایک اور واقعہ ۔۔ ببر شیر کی سڑک پر چہل قدمی، لوگ خوفزدہ ہوگئے، وائرل ویڈیو

image

کراچی میں چند روز قبل شارع فیصل پر شیر کے آزاد گھومنے کے واقعہ کے بعد ایک اور ببر شہر کی سڑک پر چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کراچی میں گھومنے والے شیر کو محکمہ جنگلی آحیات نے اپنی تحویل میں لے کر چڑیا گھر کے حوالے کردیا تھا تاہم اس شیر کو دیکھ کر سڑک پر گاڑیوں میں موجود لوگوں نے اپنی گاڑیاں لاک کرلیں کہ کہیں شیر اندر ہی نہ آجائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل کا بادشاہ ببر شیر شہر میں آکر بھی اپنے اسی انداز میں گھوم رہا ہے۔شیر کو دیکھ کرلوگوں نے خود کو اپنی گاڑیوں میں بند کرلیا، بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملتے پر ریسکیو اہلکاروں نے شیر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ ویڈیو ایک ترک سوشل میڈیا صارف نے شیئر کی جس کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور لائیک بھی کیا۔

یاد رہے کہ شہروں کے قریب موجود جنگلوں سے اکثر جانور گھومتے گھومتے آبادیوں کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ بھارت میں کچھ دن پہلے ایک تیندوا گاؤں میں گھس گیا تھا۔

اس تیندوے نے گھر میں موجود کچی شراب پی اور بعد میں نشے کی حالت میں تیندوے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts