سمندر کی تہہ میں سونے کا پراسرار انڈا کہاں سے آیا ۔۔ ایسی دریافت کے سائنسدان بھی چکراگئے؟

image

سمندر نے اپنے اندر دنیا کے کئی راز دفن کررکھے ہیں، ٹائی ٹینک سمیت دنیا کے لاتعداد جہاز بھی سمندروں کی گہرائیوں میں موجود ہیں اور ماہرین اس پرارسرار دنیا کے رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے سمندر کی گہرائیوں میں کھوج کرتے رہتے ہیں اور کئی بارایسی چیزیں سامنے آجاتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان چکراجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں ہوا جبکہ سمندر کی تہہ میں ملنے والے پراسرار سونے کے انڈے نے سائنسدانوں کو چکرا دیا،اس انڈے کو امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر کی تہہ میں کے سائنسدانوں نے دریافت کیا۔

اس انڈے نماچیز کے درمیان میں ایک سوراخ ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول آبدوز کی سائنسی جانچ پڑتال کے دوران دریافت کیا گیا۔ سائنسدانوں کے خیال میں یہ سنہرے رنگ کا انڈا کسی نامعلوم سمندری مخلوق کا ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ شائد یہ کوئی انڈاہوسکتا ہے جس میں سے بچہ نکل چکا ہے یا ایک بحری اسفنج بھی ہو سکتا ہے، اس پر اسرار انڈے کی حقیقت جاننے کیلئے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اس پراسرار انڈے کی دریافت خلیج الاسکا کی گہرائی میں سائنسی مشن کے دوران ہوئی تھی۔اس مشن کا مقصد سمندر کی گہرائی میں موجود مونگوں اور دیگر مخلوقات کے رہنے کے مقامات اور دیگر جغرافیائی خصوصیات کے بارے میں جاننا ہے۔یہ مشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس انڈے کو 30 اگست کو دریافت کیا گیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts