یہ انسان ہے یا کوئی اور مخلوق ۔۔ سوشل میڈیا پر سرکٹے گارڈ کی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

image

پاکستان میں ماضی میں سرکٹے انسان کی کہانیاں بہت عام تھیں جو وقت کے ساتھ قصہ پارینہ بن چکی ہیں لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سرکٹے سیکورٹی گارڈ کی ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

ویڈیو میں ایک دکان کے بعد بیٹھے سیکورٹی گارڈ کو ڈیوٹی دیتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصویر میں حیران کن امر یہ ہے کہ سیکورٹی گارڈ کا سر غائب ہے۔

آپ کو زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ جس زاویے سے تصویر لی گئی ہے اس نے دوسری صورت میں غیرمعمولی تصویر کو دلچسپ وہم میں تبدیل کردیا ہے۔

گارڈ اپنا سر پیچھے کی طرف جھکا رہا ہے جس کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا سر نہیں ہے تاہم گارڈ کا سر موجود ہے اور سرکٹا کردار صرف کہانیوں کی حد تک ہی محدود ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی معمولی یا غیر معمولی چیز وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں تجسس پیدا ہوجاتا ہے تاہم ایسی کسی بھی چیز کیلئے مکمل حقیقت جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts