ساتھ دیکھیں تو ایک دوسرے کی پرچھائی لگیں ۔۔ جڑواں بہنوں کا لباس اور عادتیں بھی 69 سال سے ایک جیسی کیوں ہیں؟

image

آپ نے اکثر فلموں میں جڑواں لوگوں کو ایک جیسی عادات اور خصوصیات کے ساتھ دیکھا ہوگا لیکن حقیقی زندگی میں دو بہنیں بھی ایسی ہیں جن کا لباس، گھر اور عادتیں 69 سال سے بالکل یکساں ہیں۔

امریکا میں یکساں شکل والی دو جڑواں بہنیں روسی اور کیتھی کی عمر 69 برس ہے جو بچپن سے ہی ایک جیسے کپڑے پہن رہی ہیں اور بالوں کا انداز بھی ایک جیسا ہی رکھتی ہیں۔

روسی کولز اور کیتھی ہیفرنن ان نایاب انسانوں میں سے ہیں جن کی پیدائش ایک ہزار میں سےتین یا چار مرتبہ ہی ہوسکتی ہیں کیونکہ وہ دونوں جڑواں ہیں اور یکساں خدوخال بھی رکھتی ہیں۔

دونوں کےدرمیان بچپن سے ہی مضبوط بندھن قائم ہے، دونوں اکثر اپنا وقت ایک ساتھ گزارتی ہیں اور بچپن سے 69سال کی عمرتک ایک جیسے کپڑے پہن رہی ہیں۔

کیتھی ہیفرنن کہتی ہیں کہ اس عمر میں جڑواں بہن بھائی عموماً ایک ساتھ نہیں گھومتے کیونکہ ان کی اپنی زندگیاں مختلف ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ باہرجاتی ہیں تو لوگ انہیں روک کے تصویریں کھینچتےہیں اور سیلفی لیتے ہیں۔

دونوں کی عینک، پاجامہ، ہیئر اسٹائل اور زیورات بھی ایک جیسے ہوتے ہیں۔ ان کے گھر ایک ہی جگہ واقع ہیں اور ایک جیسے ڈیزائن کے ہیں۔ یہاں تک کہ دونوں گھروں پر یکساں رنگ ہیں، کمرے ایک جیسے ہیں اور اندرونی ڈیزائن بھی ہوبہو ہے۔

دونوں بہنوں نے جڑواں بھائیوں سے شادی کی ،روسی کی شادی 1974 اور کیتھی کی شادی 1977 میں جڑواں بھائیوں سے ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں اپنے شوہروں سے الگ ہوگئیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts