بچے کے گانے پر گھوڑا بھی جھومنے لگ گیا ۔۔ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

آپ نے گھوڑوں کو رقص اکثر دیکھا ہوگا، ماضی میں میلوں میں گھوڑوں کا رقص خاص طور پر شامل ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ متروک ہوتا جارہا ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک گھوڑے کو بچے کے گانے پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کہتے ہیں کہ موسیقی کی اپنی زبان ہوتی ہے، جونہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ذہنوں پر بھی اثر کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑا بچے کے نظم پڑھنے پر جھوم رہا ہے۔

پہلے تو گھوڑا کھڑکی سے باہر جھانکتا ہے لیکن جیسے ہی بچہ گانا شروع کرتا ہے، گھوڑا سر ہلا کر جھومنے لگتا ہے۔ گھوڑے کو ایسا کرتے دیکھ کر بچہ بھی خوشی سے سرشار ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں ایک 4 سے 5 سال کا بچہ گھوڑے کے سامنے ایک نظم گاتا ہوا نظر آرہا ہے، گھوڑا کھڑکی سے سر نکال کر بچے کا گانا سننے آتا ہے۔ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہیں اور اس ویڈیو کو بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts