مری والے تو ان کے سامنے کچھ بھی نہیں کیونکہ ۔۔ سنگاپور میں ایک کھانے کا اتنا بل کہ خاتون نے پولیس بلوالی

image

پاکستان میں سیاحت کا شعبہ انتہائی زوال پذیر ہے اور اس کے باوجود مشہور تفریحی مقام مری جانے والے سیاحوں سے اضافی پیسے اینٹھنے کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہوتے ہیں لیکن سنگاپور میں ایک ہوٹل میں ایک خاتون سیاح کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مری کو بھی مات دیدی۔

سنگاپور میں کیکڑے کی ڈش کا 2 لاکھ روپے بل دیکھ کر خاتون نے پولیس بلوالی۔ ہوا کچھ یوں کہ اپنے دوستوں کے ساتھ سنگاپور کی سیر کو گئی ہوئی جاپانی خاتون سیاح نے ایک ریسٹورنٹ میں کیکڑے سے بنی ڈش کا آرڈر کیا۔

کھانے کے بعد بل دیکھ کر خاتون کے ہوش اڑ گئے کیونکہ ایک ڈش کا بل 680 ڈالر تھا جو پاکستانی روپے میں 2 لاکھ کے قریب بنتا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے ڈش کی قیمت کے بارے میں درست طور پر آگاہ نہیں کیا تھا۔ ویٹر کی تجویز پر ریسٹورنٹ کی مشہور ڈش منگوائی تھی، کیکڑے کی عام سے ڈش کا اتنا زیادہ بل دیکھ غصے میں بھری خاتون نے پولیس کو بلا لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ویٹر نے کیکڑے کو ایک ڈش کے طور پر بتایا جس کی قیمت 20 ڈالر تھی ، یہ نہیں بتایا تھا کہ ریسٹورنٹ اس ڈش کی قیمت 100 گرام کے حساب سے وصول کرتا ہے۔

خاتون کی طرف سے پولیس کو بلانے کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کہا کہ ہم نے خاتون سے کوئی اضافی پیسے چارج نہیں کئے تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts