کون باہر ہوا کون ٹیم میں شامل ۔۔ ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے جب کہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق، فخر زمان،امام الحق،حارث رؤف،افتخار احمد ،شاہین آفریدی،محمد رضوان،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،حسن علی،سعود شکیل ،سلمان آغا،اسامہ میرریزرو کھلاڑی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ ورلڈکپ کے لیے تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے جن میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.