انڈین افواج پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں نسل کشی کر رہی ہیں: نگراں وزیراعظم

image

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انڈیا خطے میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ ہندوتوا جیسے نظریات نے ہی اسلاموفوبیا کو بڑھایا ہے۔ 

جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ’جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’انڈین افواج پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں نسل کشی کر رہی ہیں۔ انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ انڈیا سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔‘

نگراں وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی بحران کے حوالے سے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا۔ ’موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ہمارے 1700 شہری جاں بحق ہوئے، ہزاروں گھر تباہ اور ہزاروں ایکڑ اراضی مکمل تباہ ہوئی۔ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوا۔ حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ ہے۔

نگراں وزیراعظم کہ ترقی کے لیے امن لازم ہے، افغانستان کے امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے۔ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.