انڈیا کے 77 ڈرونز تباہ، وسطی پنجاب میں مزید 6 گرائے گئے: سکیورٹی ذرائع

image

پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈیا کی جانب سے ملک کی فضائی حدود میں ڈرون بھیجنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے ہیں۔

جمعے کی صبح گرائے گئے ڈرونز کا رخ وسطی پنجاب کے علاقوں وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ کی جانب تھا جبکہ اس سے پہلے ہیروپ ڈرونز کا نشانہ لاہور سے لے کر راولپنڈی تک کے علاقے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مضبوط ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان ڈرونز کو اپنی گزشتہ حکمت عملی کے تحت ناکارہ کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی اور پاکپتن میں ایک ایک جبکہ اوکاڑہ میں چار ڈرون حملہ آور ہوئے جن کو بے اثر کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی کچھ نئی ویڈیوز میں بھی اوکاڑہ کے علاقے میں کھیتوں میں ہیروپ ڈرون گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر77 انڈین ڈرونز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تمام ڈرونز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ ہر ڈرون پاکستان میں داخل ہوتے ہی ریڈار میں آ جاتا ہے، چھوٹے سے چھوٹے ڈرون کو بھی مؤثر طریقے سے ٹریک کیا جا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ ملک میں کمرشل پروازوں کے باعث انتہائی احتیاط کے ساتھ ان ڈرونز کو گرایا گیا ہے، اس کے لیے محفوظ آپریشنل طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.