ڈال سستا ہوگیا اور ۔۔ پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہونے والی ہے؟

image

پاکستان میں ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔یکم اکتوبر سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے 16 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 331.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 329.18 روپے ہو چکی ہے۔

اس سے قبل 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل دوسری مرتبہ اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔

31 اگست کو نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.