کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت

image

سنیچر کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق چار ماہ بعد لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل اور افشان طارق کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر کی ضمانت بھی منظور کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قاسم، علی حسن اور حسین قادری کی بھی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

 عدالت نے تمام ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ 

بدھ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عنبر گل خان نے سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

 آج جج ارزد جاوید نے سماعت کرتے ہوئے 9 ملزمان کی ضمانت منظور کی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں کو نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.