ایک فون کیلئے ایسا پاگل پن ۔۔ کسٹمر نے وقت پر آئی فون 15 نہ ملنے پر اسٹور ملازم کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

image

ایپل کی طرف سے آئی فون 15 کی نقاب کشائی کے چند دن بعد باضابطہ طور پر سیریز 15 کی فروخت کا آغاز ہوچکا ہے ، افتتاحی روز سے آئی فون اسٹورز پر کافی قطاریں نظر آئیں کیونکہ صارفین آئی فون 15 حاصل کرنے کے اپنے موقع کا انتظار کر رہے تھے۔

ایپل کی جانب سے پہلی بار’میڈ ان انڈیا آئی فون‘ متعارف کرایا گیا ہے اور یہ اسی دن لانچ کیا گیا ہے جس دن دنیا بھر میں ایپل نے اپنا نیا فون ماڈل فروخت کے لیے پیش کیا۔

بھارت میں آئی فون15 کی ڈیلیوری میں تاخیر پر صارفین بپھرگئے اور اسٹور پر موجود ملازم سے تلخ کلامی کے بعد صارفین کے ہاتھوں ملازم کی دھلائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نئی دہلی کے علاقے کملا نگر میں واقع ایک موبائل اسٹور میں صارفین اور ملازمین کے درمیان آئی فون 15 پرو ماڈل کی ڈیلیوری میں تاخیر تک تکرار جھگڑے میں بدل گئی۔

جھگڑے کے دوران کچھ کسٹمرز نے ملازمین کو مکے رسید کیے جب کہ ایک ملازم کی شرٹ بھی پھاڑ دی گئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث کسٹمرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.