انڈیا سے ’پناہ کے لیے‘ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والا باپ بیٹا کون ہیں؟

image

کراچی پریس کلب کے باہر سفید شلوار قمیض میں ملبوس شخص ایک نوجوان کے ہمراہ بیٹھا مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ مدد کی اییل کرنے والا شخص اپنا تعلق انڈیا کے شہر دہلی سے بتاتے ہیں، اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ افغانستان سے ہوتا ہوا پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

مذکورہ شخص اپنا نام محمد حسنین اور اپنے ساتھ موجود لڑکے کو اپنا بیٹا اسحاق عامر بتاتے ہیں۔

ان کا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ انہیں اور ان ساتھ موجود نوجوان کو پاکستان میں پناہ دی جائے۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اسحاق عامر کا کہنا ہے کہ انڈیا میں ان کے لیے زندگی تنگ کردی گئی تھی۔

’مشکل حالات میں اپنے والد کے ہمراہ انڈیا سے متحدہ عرب امارات کا سفر کیا ، وہاں سے افغانستان گئے اور افغانستان میں پناہ نہ ملنے پر ہم نے پاکستان کا رخ کیا ہے۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انڈیا کے شہری ہیں۔ اور انڈین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے پریشان ہوکر پاکستان آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ، ہمارے پاس پاکستان میں داخل ہونے کے لیے قانونی دستاویزات موجود نہیں، ہم ایک ایجنٹ کے ذریعے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں داخل ہوئے تھے وہاں سے اب یہاں کراچی آئے آئیں ہیں۔ ہم نے یہاں پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ابھی تک کسی سے نہیں مل سکے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ میرے والد اور میں یہاں کراچی کےایدھی سینٹر میں پچھلے تین چار دن سے موجود ہیں۔

’ہمیں کھانے کے لیے کھانا دیا ہے اور ابھی ہم انہیں کے پاس قیام کیے ہوئے ہیں۔‘

ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ میں کام کرنے والے محمد بلال نے تصدیق کی کہ دونوں افراد ایدھی سینٹر میں قیام پذیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد ہمارے پاس مدد مانگ کر آئے تھے، ان کے دستاویزات کی کاپیاں لینے کے بعد انہیں اپنے پاس رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز ان دونوں افراد کو بتا دیا گیا تھا کہ وہ اپنی قانونی دستاویزات پورا کریں اور اپنی رہائش سمیت دیگر معاملات کا انتظام بھی خود کریں۔ ادارہ زیادہ دیر تک انہیں اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔

جب اس حوالے سے کراچی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو کہا گیا کہ دونوں افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.