دل ہونا چاہیے جوان کیونکہ ۔۔ 9 بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں نے شادی کیوں کی؟ دلچسپ واقعہ

image

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 9 بچوں کے 45سالہ باپ نے 11 بچوں کی 47سالہ ماں سے پسند کی شادی کرنے کے بعد حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے۔

نواب شاہ کے علاقے جھول کی رہائشی رانی بھیل اور چیتن نامی شخص نے شادی کرنے کے بعد جام صاحب پریس کلب میں اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ عمر رسیدہ پریمی جوڑا جو اب مجموعی طور پر 20 بچوں کا سائبان ہے، حکومتی اداروں سے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدد کا بھی منتظر ہے۔

47 سالہ رانی بھیل کو 11 بچوں کے ہمراہ ان کے سابقہ شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد 45 سالہ چیتن نے خاتون اور ان کے بچوں کو اپنے گھر میں پناہ دی، بعد میں یہ تعلق محبت میں بدل گیا اور رانی بھیل اور چیتن نے عدالت میں شادی کرلی۔

جوڑے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے ہوش و حواس اور رضا مندی سے شادی کی ہے اب انہیں رانی کا سابقہ شوہر راموں بھیل اور ان کے رشتے دار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

خاتون رانی نے بتایا کہ اس کا سابقہ شوہر راموں اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور گھر سے بھی نکال دیا تھا اب انہوں نے شادی کی ہے تو وہ ان کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے۔ راموں اور اس کے رشتے داروں کے خوف سے وہ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

رانی اور چیتن نے حکومت سے دونوں کو تحفظ فراہم کرنے اور خاتون کے سابقہ شوہر راموں کیخلاف کارروائی کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.