ونڈو کا مسئلہ نہ انٹرنیٹ کی ٹینشن ۔۔ خالہ کے انکار پر بچی نے اپنا انوکھا لیپ ٹاپ بنالیا

image

بھارت میں خالہ کے اپنا لیپ ٹاپ دینے سے انکار پر بچی نے 3 گھنٹے کی محنت سے اپنا لیپ ٹاپ بنالیا، جس میں ونڈو کا مسئلہ ہوگا نہ انٹرنیٹ کی ٹینشن ہوگی۔

نیہا نامی خاتون نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بھانجی نے کھیلنے کیلئے مجھ سے میرا لیپ ٹاپ مانگا، میں نے انکار کردیا جس کے بعد بچی نے تین گھنٹے کی محنت سے خود اپنا لیپ ٹاپ تیار کرلیا ہے۔

خاتون نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ہی رونے والی ایموجی بھی بنائی جبکہ بچی اور لیپ ٹاپ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور کئی صارفین بچی کے اس اقدام اور محنت کی تعریف کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہی اچھا لیپ ٹاپ ہے کم از کم اس میں ونڈوز تو اپ ڈیٹ نہیں کرنا پڑے گا۔

آج کے دور میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، کئی چھوٹے بچے فون کے بغیر کھانا بھی نہیں کھاتے، جس کی وجہ سے والدین بہت ہریشان نظر آتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.