بھارت میں باپ اور بیٹی کے درمیان دلچسپ اور مزاحیہ جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی نے باپ کی فروخت کا اشتہار لگا دیا۔
بچی کے والد نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کا حیران کن ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
والد نے بتایا کہ بیٹی نے غصے میں آکر اپنے والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی ہے۔بچی نے اشتہار پر لکھا ہے کہ ’2 لاکھ روپے میں باپ برائے فروخت، دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کے لیے گھر کی گھنٹی بجائیں‘۔
والد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اشتہار کی تصویر بھی شیئر کی ہے، سوشل میڈیا پر بچی کی اس حرکت پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے والدین سے جھگڑوں کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی ہیں، ننھے منے بچوں کی دلچسپ لڑائیوں کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم اس بچی نے باپ کی فروخت کا اشتہار دیکر سب سے انوکھا کام کیا ہے۔