پڑھنے کیلئے جوتے بناتا ہے لیکن ۔۔ معذور طالب نے پورے پنجاب میں ٹاپ کرکے سب کو حیران کردیا

image

جوتے بنانے والے معذور طالب علم نے میٹرک کے امتحانات میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پورے ملک میں عزم و ہمت اور حوصلے کی نئی داستان رقم کردی ہے۔

پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور طالب علم نعمان بشیر 8 سال سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے اور اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ اسپیشل اسکول حافظ آباد کا، معذور طالب علم نعمان بشیر اپنی پڑھائی کے اخراجات اٹھانے کیلئے اسکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے۔

نعمان بشیر کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب صائمہ سعید اور یونیسف کے نمائندہ نے نعمان بشیر اور اسکی ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل دیے۔

اس موقع پر نعمان بشیر کا کہنا تھا کہ وہ اسکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہوں ،نعمان بشیر کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.