تاش کے پتوں سے 4 عمارتوں کے ماڈل بنادیئے اور ۔۔ دیکھیں بھارتی نوجوان نے عالمی ریکارڈ کیسے بنایا؟ ویڈیو

image

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور شوق شوق میں اکثر لوگ ایسے کارنامے انجام دے جاتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے، بھارت میں ایک نوجوان نے تاش کے پتوں سے ایک یا دو نہیں بلکہ 4 عمارتوں کے ماڈل بناکر پوری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔

بھارتی شہر کلکتہ کے ارناو ڈاگا نامی نوجوان نے یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے 41 دن سرف کیے اور پرانا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ 15 سالہ نوجوان نے تاش کے پتوں کا استعمال کرکے اپنے آبائی شہر کلکتہ کی چار عمارتوں کی نقل تیار کرنے کا عالم ریکارڈ قائم کیا۔

بھارتی نوجوان نے بائرن برگ کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے تاش کے پتوں سے تین ہوٹلز کا ڈھانچہ بنایا تھا جو 34 فٹ اور 1 انچ لمبا، 9 فٹ اور 5 انچ بلند اور 11 فٹ اور 7 انچ چوڑا تھا۔

ارناو ڈاگا کا تیار شدہ پروجیکٹ 40 فٹ لمبا، 11 فٹ اور 4 انچ بلند اور 16 فٹ اور 8 انچ چوڑا ہے جو تاش کے سب سے بڑے ڈھانچے کا نیا عالمی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی نوجوان ارناو ڈاگا کا کہنا تھا کہ اس نے رائٹرز بلڈنگ، شہید مینار، سالٹ لیک اسٹیڈیم اور سینٹ پال کیتھڈرل کے ماڈل بنانے کے لیے تقریباً 143000 کارڈ استعمال کیے ہیں اور عالمی ریکارڈ بنانے پر بہت خوشی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts