گھر کی سجاوٹ خواتین کا سب سے پسندیدہ کام ہوتا ہے، اکثر خواتین اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ سجاوٹ کا بھی خاصا شوق رکھتی ہیں لیکن خواتین سے کچھ ایسی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں، جو گھر کی خوبصورتی میں کو خراب کردیتی ہیں۔
امریکی ڈیزائنر پریسٹن کونراڈ گھر کی سجاوٹ میں تین بڑی غلطیوں سے بچنے کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کچھ بڑی اوراہم غلطیاں ہیں جوکہ اکثر خواتین گھروں کو ڈیزائن کرتے ہوئے کرتی ہیں۔
امریکی ڈیزائنر نے کہا کہ گھروں میں اضافی سامان ہرگزنہ رکھیں۔ اگر آپ سفر کر رہے ہیں، سفر کے دوران اگر آپ کو کوئی چیز پسند آجائے، خواہ وہ آرٹ کا ایک خوبصورت ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو، آپ اسے اپنے گھر میں سجائیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے بزرگوں نے آپ کو کوئی چیز تحفے کے طور پر دی ہے تو اسے گھر کی سجاوٹ کا حصہ بنائیں۔
پریسٹن کونراڈ نے دوسرا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسے فرنیچر سے گریز کیا جائے جو فٹ نہیں ہوتا، چھوٹے صوفے خریدتے ہیں لیکن ان چھوٹے صوفوں کے ارد گرد دیگر چیزیں جیسے سائیڈ کرسیاں، پودے وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس سے آپ کو وہ جگہ ایک پُرسکون محسوس ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ فرنیچر لینے جاتے ہیں تو آپ کو وہاں موجود ہر چیز متاثر کرتی ہے، لیکن اُسی دکان سے سب کچھ ایک ساتھ خریدنے کی غلطی کبھی نہ کریں۔فرنیچر خریدینے سے بہتر ہے کہ آپ خود تیار کروائیںاور پرانی چیزوں کو بھی ضرور جگہ دیں۔