میک اپ کا شوق نیا نہیں بلکہ ۔۔ 2 ہزار سال پہلے خواتین کونسا میک اپ استعمال کرتی تھیں، نایاب چیزیں کہاں سے ملیں؟

image

میک اپ خواتین کی ایک بڑی کمزوری سمجھا جاتا ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ ٹھیک ہوگا کہ خواتین میک اپ کے بغیر خود کو ادھورا سمجھتی ہیں اور آج سیلفی کے دور میں تو خواتین کا میک اپ کے بغیر رہنا بہت ہی مشکل ہے لیکن آپ کو بتائیں کہ میک اپ کا یہ شوق کوئی نیا نہیں بلکہ ہزاروں سال پرانا ہے۔

ترکیہ میں آثارقدیمہ کے ماہرین نے 2 ہزار سال پرانی میک اپ کی دکان دریافت کی ہے، ماہرین کی جانب سے دریافت کیے گئے نوادرات میں پرفیوم کے برتن، میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے آئی شیڈو اور بلش شامل ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کو ہار اور بالوں کے لیے مختلف موتیوں کی مالا بھی ملی جبکہ ماہرین نے شہر میں ایک دکان کا بھی پتہ لگایا جس کے بارے میں اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہاں زیورات اور کاسمیٹک مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں۔

یہ کاسمیٹکس 2 ہزار سال پہلے رومی خواتین استعمال کرتی رہی تھیں اور یہ قابلِ ذکر دریافت قدیم شہر ایزونوئی میں کی گئی جو رومن دور میں ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مرکز تھا اور اب یہ جدید دور کے مغربی ترکی کا حصہ ہے لیکن یہ شہر کبھی رومن دور میں سیاسی اور معاشی سرگرمیوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts