آئن اسٹائن بے بی نے سیکنڈوں میں پزل حل کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ویڈیو دیکھنے والے بھی ننھی سی بچی کی مہارت دیکھ کر سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
چھوٹی سی عمر میں انتہائی ذہانت کی حامل بچی کو ’آئن اسٹائن بے بی‘ کا نام دیا گیا ہے ،انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹی سی بچی کس قدر مہارت اور کامیابی کے ساتھ ایک پزل کو حل کررہی ہے۔
ویڈیو میں ایک پزل کی مقرر کردہ سلاٹس میں رنگین سرکلر بلاکس رکھنے ہوتے ہیں، ننھی بچی بغیر کسی پریشانی اور مشکل کے نہایت اطمینان سے تمام ایک جیسے رنگوں کو مختلف سلاٹوں رکھتی ہے۔ویڈیو کو ایکس پر فیگن نامی صارف نے آئن اسٹائن بے بی کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے
یاد رہے کہ کچھ بدے قدرتی طور پر انتہائی ذہین اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، اس ویڈیو میں موجود بچی نے بھی کمال مہارت کے ساتھ رنگوں کے بلاکس کو ٹھیک طریقے سے مختلف سلاٹس میں رکھا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پرہزاروں صارفین نے دیکھا اور پسند کیا جبکہ ہزاروں صارفین اس ویڈیو کو شیئر بھی کرچکے ہیں۔