بیروزگاری نے کیا بنادیا ۔۔ کیا ڈونلڈ ٹرمپ واقعی آج کل قلفیاں بیچ رہے ہیں، حیران کن ویڈیو دیکھیں

image

بیروزگاری بہت بری چیز ہے جو انسان کو ناچاہتے ہوئے بھی ایسے کام پر مجبور کردیتی ہے جو وہ کسی صورت نہیں کرنا چاہتا، اب سوشل میڈیا پر وائرل ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ امریکا کا صدر بھی بیروزگاری کی وجہ سے سے قلفیاں بیچنے پر مجبور ہوگیا ہے وہ بھی پاکستان میں، جی یہ ہم نے کہہ رہے بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کہہ رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو قلفی بیچتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن کیا سچ میں وہ ٹرمپ ہی ہے۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص بالکل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا نظر آ رہا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ اس قلفی فروش کی آواز بھی بہت سریلی ہے۔

اس شخص کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے، اور مقامی لوگ انھیں ’چاچا بگا‘ کہتے ہیں جو اس ویڈیو کلپ میں سریلی آواز میں قلفی بیچنے کے لیے آوازیں دے رہا ہے۔

ویڈیو پر دنیا بھر کے لوگوں نے طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے انھیں مشابہت کی وجہ سے ’البینو ڈونلڈ ٹرمپ‘ کہا، اور کچھ لوگوں نے ان پر میمز اور لطیفے بنائے۔

یہ ویڈیو گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر چل رہی ہے اور گاہے بگائے صارفین اس کو شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ویڈیو بار بار وائرل ہوجاتی ہے اور لوگوں کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیروزگاری میں قلفیاں بیچ کر گزارا کرنے کا گمان ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.