ایک ہفتے پہلے عالمی ریکارڈ بنایا اور ۔۔ 104 سالہ اسکائی ڈائیور خاتون انتقال کیسے کرگئی؟

image

امریکا کی 104 سالہ خاتون ڈوروتھی ہوفنر ایک ہفتہ پہلے اسکائی ڈائیونگ کا عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں۔

3 اکتوبر کو انھوں نے ریکارڈ بنایا تھا اور 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرنے والی شکاگو کی ایک سو چار سال کی ڈوروتھی ہوفنر ریکارڈ بنانے کے بعد بہت خوش تھیں۔

ڈوروتھی اسکائی ڈائیونگ کے دوران 25 منٹ تک فضا میں رہیں، جب زمین پر اتریں تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے معمر ترین اسکائی ڈائیور ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

ڈوروتھی کے قریبی دوست اور نرس جو کونینٹ کے مطابق وہ بروکڈیل لیک ویو میں واقع بزرگوں کے لیے بنائی گئی ایک کمیونٹی میں رہائش پذیر تھیں، پیر کی صبح کو جب عملہ ان کے کمرے میں گیا تو وہ مردہ پائی گئیں۔

میل نرس جو کونینٹ کا کہنا ہے کہ جب وہ ان سے ملا تھا تو ڈوروتھی نے ان سے کہا کہ انھیں دادی جان کہوں، وہ توانائی سے بھرپور خاتون تھیں اور ہر تقریب میں شریک ہوتی تھیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی رات کو نیند ہی میں گزرگئی تھیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts