پیٹ میں درد رہتا تھا تو اسے پھر ۔۔ ڈاکٹروں نے بچے کی آنت سے کتنے کیڑے نکالے؟ عجیب واقعہ

image

پیٹ میں کیڑے ایک عام مرض ہے جو اکثر بچوں میں پائے جاتے ہیں لیکن بڑے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں ،آلودہ پانی پینا، مٹی اور دیگر گندی چیزوں سے بھی پیٹ میں کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں جنہیں اکثر ادویات کے ذریعے پیٹ سے نکال دیا جاتا ہے تاہم بھارت میں ایک بچے کے پیٹ سے دو درجن سے زیادہ کیڑے آپریشن کے ذریعے نکالے گئے۔

اکثر اس کی علامات اتنی عام ہوتی ہیں کہ لوگ توجہ بھی نہیں دیتے، یا انہیں پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں، ہر وقت بھوک لگنا،جوڑوں کی اکڑن یا سوجن،یاداشت کے مسائل، سانس کے مسائل، خارش، خصوصاً منہ، ناک اور پیٹ کے اردگرد، مسوڑوں میں خون، جلدی امراض جیسے السر، زخم، چنبل ، سردرد،کھانے کی خواہش ختم ہوجانا، فوڈ الرجی، جنک اور میٹھے پکوانوں کی خواہش بڑھ جانا،ہر وقت نظام ہاضمہ کے مسائل، خون کی کمی بھی کیڑوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

بچہ گزشتہ چند دنوں سے پیٹ میں درد، الٹی اور پیٹ پھولنے کی تکلیف میں مبتلا تھا، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ بچے کی آنتوں میں رکاوٹ ہے، جس کا سبب کیڑے تھےجس کے بعد سرجن ڈاکٹر سندیپ مالیان نے بچے کے والدین کو آپریشن کا مشورہ دیا۔

آپریشن کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرجن آنت کاٹ کر اس میں سے فورسپس کے ذریعے ایک ایک کر کے بڑے کیڑے نکال رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts