جوکر نے گاؤں میں دہشت پھیلا دی ۔۔ لوگ خوف کے مارے گھروں میں قید رہنے لگے

image

اسکاٹ لینڈ کے گاؤں کی سڑکوں پر رات کو پھرنے والے جوکر نے لوگوں دہشت زدہ کر دیا، جوکر کے روپ میں گھومنے والے شخص نے پولیس کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔

اس جوکر نے اسٹیفن کنگ کے ہارر ناول میں پینی وائز نامی جوکر کے کردار کو حقیقی بنا دیا ہے، یہ جوکرگاؤں میں یہ شخص راتوں کو پھرتا ہے اور گلیوں میں موجود فرنیچر پر سرخ غبارے باندھ کر چھوڑ جاتا ہے۔

جوکر نے ایک فیس بک پیج بھی بنا رکھا ہے اور اس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اس نے پولیس کو خود کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا ہے،ویڈیو میں جوکر کی آواز کو ڈیجیٹل طریقے سے بدلا گیا ہے تاکہ وہ خوفزدہ کر دینے والی بن جائے۔

یہ جوکر 2021 سے گاؤں میں پھر ر ہا ہے اور ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ پولیس کو میرے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، مگر آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اس کی پروا ہوگی؟ انہیں پہلے مجھے پکڑنا ہوگا اور ہاں یہ میرا ان کو چیلنج ہے۔ اس شخص کی جوکر کے روپ میں متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts