مہنگے آئی فون کے شوقین بھارتی بھکاری کے ڈھیروں سکے دے کر آئی فون 15 خرید نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں بھکاری کے روپ میں ایک شخص کو آئی فون 15 خریدنے کے لیے سکوں سے بھری بوری کے ساتھ جودھ پور میں موبائل شو رومز کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کچھ موبائل اسٹورز نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی بظاہر اس کے پھٹے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے بہت سے سکوں کو بطور ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
آخرکار ایک دکاندار نے اس کے منفرد ادائیگی کے موڈ کو قبول کرنے پر اتفاق کیا اس کے بعد وہ شخص بوری کو فرش پر خالی کرتے اور اسے دکاندار اور اس کے عملے کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
بعدازاں ویڈیو میں دکاندار سکے گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بھکاری پھر آئی فون پرو میکس لیتا ہے اس کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے ساتھ پوز کرتا ہے، وہ دکان کے مالک کے ساتھ ایک تصویر بھی بنواتا ہے۔شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو کو 34 ملین سے ویوز اور کئی لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔