انگریز ہوں مگر خود کو بدو سمجھتا ہوں.. انگریزی لہجے میں روانی سے عربی بولنے والا یہ شخص آخر ہے کون؟

image

"انگریز ہوں۔ برطانیہ سے تعلق ہے لیکن خود کو بدو سمجھتا ہوں"

یہ عجیب و غریب الفاظ کہنے والا شخص جان ہے جو کافی عرصے سے عرب ممالک میں مقیم ہے۔ حیرت انگیز طور پر جان اتنی ہی روانی سے عربی بولتا ہے جیسے کہ کوئی پیدائشی عربی ہو.

اس حوالے سے جان نے انکشاف کیا کہ اصل میں ان کے والد عرب ممالک میں ملازمت کرتے تھے اسی وجہ سے ان کا بھی یہاں آنا جانا ہوا اور پھر ان کو خلیجی ریاستوں کا رہن سہن اتنا بھایا کہ وہ یہیں کہ ہو کر رہ گئے.

جان مکہ مکرمہ بھی جا چکے ہیں. ان کا پہناوا دیکھ کر واقعی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ درحقیقت جان ایک انگریز ہیں۔ جان کے پسندیدہ مشاغل میں گھڑ سواری اور اونٹوں کی سواری شامل ہے جبکہ کھانوں میں عربی پکوان اور سعودی قہوہ پسند ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts