یہ خود کو زخمی یا بیمار ظاہر کرتا ہے کیونکہ ۔۔ کیا آپ نے یہ عجیب سا پرندہ کبھی دیکھا ہے؟ حیرت انگیز ویڈیو

image

دنیا میں ہزاروں انواع کے پرندے پائے جاتے ہیں، اڑنے والی اس مخلوق کی مختلف انواع پانچ سینٹی میٹر سے لے کر نو فٹ کی قامت میں پائی جاتی ہیں، آج جس پرندے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے اور دکھانے والے ہیں وہ پرندہ سعودی عرب میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

یہ عجیب الخلقت پرندہ ’السبد‘ کہلاتا ہے، اس کا لقب ’ملھی الرعیان‘ ہے، یہ پرندہ خود کو بیمار یا زخمی ظاہر کرتا ہے، اسے دیکھ کر یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ اڑ نہیں سکتا۔

السبد کے نام سے منسوب یہ پرندہ دنیا بھر میں پایا جاتا ہے، اس کے پر لمبے اورسنہرے رنگ کے ہوتے ہیں،اس نسل کے بیشتر پرندوں کے پنجے چھوٹے ہوتے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ یہ السبد نسل کے پرندوں میں سے ایک ہے جسے مقامی لوگ ’ملھی الرعیان‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ اس قسم کے پرندے سعودی عرب میں نقل مکانی کرکے پہنچتے ہیں، اس کی بعض نسلیں مملکت کے جنوب مغرب کے پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں۔

پرندے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے اس کے بارے میں رائے کا اظہار کیا،سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں یہ پرندہ نہیں ہوتا۔ یہاں السبد نامی جو پرندہ پایا جاتا ہے۔ اس کا رنگ چمکیلا ہوتا ہے اور وہ رات کا نایاب پرندہ ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.