2023 میں کس مشہور شخصیت کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟

image

گوگل پر سال 2023 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ستاروں میں پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پوری دنیا میں بازی لے گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو گوگل پر 2023 میں 199اعشاریہ4 ملین سرچ کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ بن چکے ہیںجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک فٹ بال اسٹار کے طور پر دنیا بھر میں ناقابل یقین حد تک مقبول ہیں اور ان کی مقبولیت کھیلوں کی دنیا کی بااثر شخصیت بناتی ہے۔

ڈیجیٹل دور کے ابھرتے ہوئے منظر نامے میں انٹرنیٹ کسی شخص کے اثر و رسوخ اور مقبولیت کا حتمی اندازہ بن گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں، بہت سی لیگز اور کرکٹ کی طرف لوگوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ کرکٹرز بھی ستاروں کے طور پر ابھرے ہیں اور پوری دنیا اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو حال ہی میں 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ایشیائی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔ کوہلی مقبولیت میں بی ٹی ایس اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹائم میگزین نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان، فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی اور ٹیلی ویژن میزبان وجج پدما لکشمی کو 2023 میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں جگہ دی۔

شاہ رخ خان کی فلم جوان نے سال 2023 کے دوران مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا اور پورا سال گوگل صارفین کنگ خان کو بھی گوگل پر تلاش کرتے رہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.