فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2: سعودی عرب نے اردن کو 2 گول سے ہرا دیا

image

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو کے میچ میں سعودی قومی فٹ بال ٹیم نے عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں اردن کی ٹیم کو دو گول سے شکست دے دی۔

سعودی ٹیم نے اردن کے خلاف پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دو گول کرکے ابتدائی طورپربرتری حاصل کر لی تھی۔ 

اخبار 24  کے مطابق فیفا ولڈ کپ  2026 کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں سعودی عرب اور اردن کے درمیان میچ عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ 

سعودی ٹیم کے صالح الشھری نے پہلا گول میچ شروع ہونے کے 10 ویں منٹ میں کیا۔ جس کی وجہ سے مخالف ٹیم پردباؤ بڑھ گیا۔

سعودی قومی ٹیم کے گول کیپر محمد العویس نے اردن کے یزن النعیمات کے یقینی گول کو آخری لمحے میں ناکام بنایا۔ 

سعودی ٹیم کا دوسرا گول بھی صالح الشھری نے 30 ویں منٹ میں کردیا۔  

دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اس طرح میچ سعودی ٹیم نے جیت لیا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts