‎سندھ پریمیئر لیگ کا زبردست انداز سے اغاز: بلاول بھٹو زرداری ابتدائی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے

image

سندھ پریمیر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ سندھ پریمیر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کی شرکت لیگ کے لیے ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔

‎ہم گورنر سندھ کامران ٹسوری کی ناقابل فراموش خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی بدولت کرکٹ کہ اس میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کامران ٹسوری کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ پریمیئر لیگ کے خواب کو عملی جامع پہنایا گیا۔

سندھ پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب (25 دسمبر) میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے. یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی عکاسی کرے گی بلکہ جس اتحاد اور جذبے کے ساتھ لیگ سے منسلک لوگوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں ان تمام تر لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

‎سندھ پریمیر لیگ کرکٹ کے مداحوں اور معاشرے سے منسلک تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے میچز میں شرکت کریں۔ اور کرکٹ کے اس نئے باب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.