ریاض سیزن کپ: میسی کا انٹرمیامی کلب رونالڈو کے النصر کلب کا سامنا کرے گا

image

ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے انٹر میامی کلب کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کے النصر کلب سے آئندہ سال فروری میں ریاض سیزن کپ میں ہو گا جو فٹ بال کی دنیا کے عالمی ستاروں کا آخری آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔

اے ایف پی نیوز کے مطابق آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی  نے جولائی میں انٹرمیامی میں شمولیت اختیار کی تھی اور امریکی و میکسیکن کلبوں کے خلاف لیگز کپ میں چیمپیئن شپ کا آغاز ہوا تھا۔

گذشتہ سال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کے 36 سالہ کپتان میسی ایک عرصہ سے پرتگال کے 38 سالہ کپتان اور پانچ بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو کے  مدمقابل رہے ہیں۔

انٹر میامی بین الاقوامی مہمان ٹیم کے طور پر آئندہ سال فروری کے ریاض سیزن کپ میں سعودی پرو لیگ میں شامل الہلال اور النصر کلب کے ساتھ مقابلہ کرے گی تاریخوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

لیونل میسی کے بارسلونا کے سابق ساتھی جورڈی البا اور سرجیو بسکیٹس بھی انٹرمیامی میں کھیل رہے ہیں۔

چیمپیئنز لیگ کے پانچ بار کے فاتح رونالڈو کی کلب النصر میں سابق لیورپول کے ساڈیو مانے اور انٹر میلان کے سابق کپتان مارسیلو بروزووک شامل ہیں۔

سعودی عرب کی الہلال کلب میں برازیل کے ہمہ وقت نمایاں سکورر نیمار کھیل رہے ہیں جو گذشتہ دنوں گھٹنے کی انجری کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

جنوری 2023 میں النصر کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوا تھا۔ فوٹو انسٹاگرامعالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ جنوری میں ریاض کی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا۔

جنوری 2023 میں النصر کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم سے ہوا تھا جس میں ورلڈ کلاس کھلاڑی میسی، نیمار، کیلین ایمباپے اور سرجیو راموس شامل تھے۔

النصر کی جانب سے رونالڈو نے دو اور پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے میسی نے ایک گول کیا تھا اور مقابلہ 5-4 سے سینٹ جرمین کے حق میں رہا تھا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts