بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر سابق آسٹریلوی کپتان کی پی سی بی پر تنقید

image

آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے پاکستانی سپرسٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کو این چیپل نے پی سی بی کی روش قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

این چیپل کہتے ہیں کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے۔ میرے خیال سے بابر بہت اچھا کھلاڑی ہے۔‘

سابق آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ ’بابر پاکستانی ٹیم کو کہیں چھوڑ نہ کر نہیں جانے والے اور شاید ٹیم کو اچھا کپتان بھی مل جائے لیکن یہ پاکستان (پی سی بی) کی روش ہے، یہ کپتانوں کو بار بار تبدیل کرتے رہتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اُن کا آسٹریلیا میں اچھا ریکارڈ نہیں ہے، یہاں تک کہ جب اُن کی ٹیم اچھی تھی تب بھی اُن کا ریکارڈ اچھا نہیں تھا۔ اُن کے پاس ابھی اچھے فاسٹ بولر ہیں لیکن آسٹریلوی پچز پر باؤنس نے ہمیشہ انہیں تنگ کیا ہے۔‘

این چیپل کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر آپ آسٹریلیا کی ٹیم کو دیکھیں تو وہ بھی تھوڑی کمزور ہے خاص طور پر جب وارنر ٹیم کو چھوڑ کر جائیں گے تاہم اِس کے باوجود اُن کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے۔ سٹارک، کمنز اور ہیزل وُڈ  پاکستان کو اضافی باؤنس سے پریشان کریں گے۔‘

خیال رہے اکتوبر نومبر میں انڈیا میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے باعث بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر کو میلبرن اور تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.