’مودی سے ہاتھ مِلایا اور پھنس گئے،‘ ورلڈ کپ فائنل کا ’مزاحیہ‘ قصہ میکس ویل کی زبانی

image

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے کپتان پیٹ کمنز اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کو ’مزاحیہ‘ قرار دیا ہے۔

’دا ایج‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گلین میکس ویل نے احمدآباد میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پریزینٹیشن کے دوران کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’پوسٹ میچ پریزینٹیشن کی ویڈیوز کافی مزاحیہ تھیں جہاں پیٹ کمنز نے مودی سے ہاتھ ملایا اور پوڈیم (سٹیج) پر پھنس گئے۔‘

خیال رہے آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے پیٹ کمنز کو ٹرافی دی تھی جس کے بعد وہ باقی آسٹریلین کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے چلے گئے تھے اور آسٹریلوی کپتان کو کئی منٹوں تک اکیلے ٹرافی پکڑے کھڑا رہنا پڑا تھا۔

گلین میکس ویل نے اس قصے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ یہ سب تقریباً 10 منٹ تک جاری رہا ہوگا، پیٹ کمنز ٹرافی پکڑے باقی گروپ (آسٹریلوی کھلاڑیوں) کا انتظار کرتے رہے۔‘

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی تعریف کرتے ہوئے گلین میکس ویل نے کہا کہ ’لیکن اس سارے معاملے میں انہوں نے اپنی کلاس دکھائی اور اس  بات کا بتنگڑ نہیں بنایا۔ انہوں نے سوچا کہ میں انتظار کروں گا اور سب کو عزت دوں گا۔‘

گلین میکس ویل نے مزید کہا کہ شاید کوئی اور پیٹ کمنز کی جگہ ہوتا تو کسی اور طرح کا ردِعمل سامنے آتا۔

خیال رہے پچھلے مہینے اختتام پذیر ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی ٹرافی چھٹی مرتبہ اپنے نام کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.