سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے: نگراں وزیر داخلہ

image

پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست کرنا صرف پاکستانیوں کا حق ہے، غیرملکیوں کو اس کی اجازت نہیں اس لیے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والا غیرملکی چاہے کسی بھی دستاویز پر آیا ہو، اس کو واپس بھجوایا جائے گا۔

’افغان ہو یا کوئی اور غیرملکی، جو بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ لے گا اس کو بلاتاخیر ڈی پورٹ کیا جائے گا۔‘

 انہوں نے بتایا کہ 10 کے قریب ایسے افراد کی شناخت ہوئی ہے جو سیاسی طور پر متحرک تھے۔

ملک چھوڑ جانے والے غیرملکیوں کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک چار لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد واپس گئے ہیں۔

’کسی غیرملکی کے ساتھ بداخلافی یا بدتہذیبی نہیں کی گئی۔‘

الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جو بھی ضرورتیں ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔

’ہماری خواہش ہے کہ الیکشن پرامن ہو، رہنما کمپین کریں اور لوگ ووٹ ڈالیں۔‘

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ موصول ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر خطرات ہو سکتے ہیں مگر ان پر قابو پانے کی استطاعت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کو جتنی بھی پیراملٹری فورس درکار ہو گی، مہیا کی جائے گی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.