انڈر19 ایشیا کپ: اذان اویس کی سینچری، پاکستان نے انڈیا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

image

انڈر19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے انڈیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے 260 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اذان اویس 105 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ سعد بیگ نے 68 اور شازیب خان نے 63 رنز بنائے۔ انڈیا کی جانب سے مُوروگن ابھشیک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا اور انڈین ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز ہی بنا سکی۔

انڈیا کی جانب سے آدرش سنگھ 62، اُدھے سہارن 60 اور سچن داس 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے دائیں بازو کے میڈیم پیسر محمد ذیشان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ عبید شاہ اور عامر حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس جیت کے بعد پاکستان گروپ اے میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہر ہے اور اس کا اگلا میچ افغانستان انڈر19 کے ساتھ 12 دسمبر کو ہے۔ گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ انڈیا، افغانستان اور نیپال شامل ہے۔

گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور جاپان شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.