ملائیشیا: سپین سے شکست کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

image

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سپین نے پاکستان کو 2-4 سے ہرادیا۔

منگل کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں سپین کی ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

کھیل کے پہلے ہاف 12 ویں منٹ میں پاکستان کے کپتان عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلادی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

کھیل کے دوسرے ہاف کے 37 ویں منٹ میں سپین کے پال، 38 ویں منٹ میں ایلیکس جبکہ 41 ویں منٹ میں پابلو نے گو کرکے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی سبقت دلا دی۔

بعدازاں دوسرے ہاف کے 43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کردیا تاہم پال نے 45 ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول سکور کرکے سپین کی برتری 2-4 کردی۔

اس طرح سپین نے پاکستان کے خلاف یہ میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ عالمی رینکنگ میں سپین کا نمبر 6 ہے جبکہ پاکستان 12 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان نے 14 سال کے بعد جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts