پرتھ ٹیسٹ، عثمان خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی کیوں باندھی؟

image
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسے جوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی تھی جن پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب کا حق ہے‘ کے پیغامات درج تھے، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ کے دوران انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ 

عثمان خواجہ نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کی آواز بن رہے ہیں جو خود نہیں بول سکتے اور ان کے جوتوں پر درج پیغامات سیاسی نہیں بلکہ انسانی اپیل ہیں۔ کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ آئی سی سی قوانین کی عزت کرتے ہیں لیکن وہ لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لیں گے۔

All Lives are Equal. Freedom is a Human right. I'm raising my voice for human rights. For a humanitarian appeal. If you see it any other way. That's on you... pic.twitter.com/8eaPnBfUEb

— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) December 13, 2023

آئی سی سی کے سخت قوانین کے تحت آج کے ہونے والے ٹیسٹ میچ میں دیکھا گیا کہ کرکٹر نے دوبارہ وہ جوتے تو نہ پہنے مگر اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔ اس بارے میں کرکٹر کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

آسٹریلوی بیٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں جن پر مداح عثمان خواجہ کے اپنی آواز بلند کرنے پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ ​وقار یونس نامی صارف نے بیٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عثمان خواجہ عزت کے حقدار ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں کے لیے سیاہ پٹی پہن رکھی ہے جو تکلیف میں ہیں کیونکہ آئی سی سی نے خواجہ پر کچھ پابندیاں عائد کی تھیں۔

Respect for Usman Khawaja

He is wearing a black armband for the people who are suffering as earlier ICC imposed some restrictions upon him.#PAKvAUS pic.twitter.com/cWSU5taw1L

— Waqar Younas (@waqar_younas158) December 14, 2023

اولیور نامی صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عثمان خواجہ نے اس ٹیسٹ کے دوران مشرق وسطیٰ میں مشکلات کا شکار انسانوں کے احترام میں بازو پر سیاہ پٹی پہن رکھی ہے۔ یہ عمل ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

Usman Khawaja is wearing a black armband during this Test in respect for those suffering in the Middle East. It's a personal choice

— Oliver Caffrey (@ollycaffrey) December 14, 2023

کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کی صبح ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’ہم اپنے کھلاڑیوں کے ذاتی رائے کے اظہار کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن آئی سی سی کے ایسے قوانین موجود ہیں جو ذاتی پیغامات کی نمائش پر پابندی لگاتے ہیں جس پر ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریں گے‘۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts