دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان، ’شاداب اور نسیم شامل نہیں‘

image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رُکنی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ ’17 رکنی ٹی20 سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ’شاداب خان ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ محمد حارث کو ریسٹ دیا گیا ہے تاہم شاداب دو ہفتے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔‘

Pakistan's squad for New Zealand T20Is #NZvPAK pic.twitter.com/1PcWujVWeO

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 19, 2023

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ ُمحمد حسنین اور نسیم شاہ نے ریکور کیا ہے، ہم پی ایس ایل تک ان پر زیادہ لوڈ نہیں ڈال رہے وہ پی ایس ایل میں دستیاب ہوں گے۔‘

وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ شان مسعود کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، ممکن ہے وہ آگے کی سیریز میں نظر آئیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts