اقوام متحدہ ۔22دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل اتونیو گوتریش نے جمہوریہ چیک کی چارلس یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ انتونیو گوتریش نے جمہوریہ چیک کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ واقعہ میں 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ چیک حکومت نے اس واقعہ پر ہفتہ کو ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔