ایرانی فوج کا ایک درجن کے قریب اسرائیلی جدید جنگی طیاروں اوراینٹیلی جنس دفتر کو تباہ کرنے کا دعویٰ

image

ایران کا دہشت گرد اسرائیل کوکرارا جواب، میزائلز اور ڈرونز حملوں سےصہیونیوں کا سانس لینا عذاب.

ہر سُو ڈر اور خوف کا راج بنکروں میں چھپنے پر مجبور، ایران کے نشانے پر لگتے میزائلز سے تل ابیب اور حیفہ رہنے کے قابل نہ رہا. حیفہ ریفائنری سے پیداوار رک گئی ،ایرانی ٹی وی کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا اڈا بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل، موساد کا ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا، ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر پر لگنے والے میزائل نے تباہی مچا دی۔ 

دہشت گرد اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں سخت ہزیمت کا سامنا ، ایرانی فوج کا ایک درجن کے قریب اسرائیلی جدید جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ۔

نیست و نابود کیے جانے والے جنگی طیاروں میں چار امریکی ایف تھرٹی فائیو طیارے بھی شامل ،امریکی غرور بھی خاک میں ملا دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیاروں کے معاملے پر واشنگٹن میں شدید پریشانی۔ اسرائیلی حکام سے وضاحت مانگ لی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.