متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

image

دبئی ۔22دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل ہوگی۔

امارات الیوم اخبار کے مطابق وزراکونسل کی جانب سے منظور ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پرسرکاری اورنجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے۔ سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا آغاز کیا جائے گا جبکہ یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.