غزہ میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ قحط کا شکار ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام

image

برسلز۔22دسمبر (اے پی پی):اقوم متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ سے 5 لاکھ سے زیادہ افراد قحط کا شکار ہیں،اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ کے چیف اکانومسٹ عارف حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو قحط کا سامنا ہے کیونکہ 10 ہفتے قبل شروع ہونے والی جنگ کے سبب خوراک کی کافی مقدار غزہ میں داخل نہیں ہو رہی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ اس شدت سے جاری رہی اور خوراک کی ترسیل بحال نہیں ہوئی تو اگلے چھ مہینے کے اندر غزہ کی آبادی کو مکمل قحط کا سامنا ہوگا۔اقوام متحدہ سمیت 23 غیرحکومتی تنظیموں کی جانب جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی کل آبادی خوراک کے بحران کا شکار ہے جبکہ5 لاکھ 76 ہزار لوگوں کو قحط کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے کارکنان نے غزہ کے ہسپتالوں کے ناقابل برداشت مناظر کے بارے میں رپورٹ کیا ہے جہاں زخموں سے چور بیڈز پر پڑے زخمی مریض پانی مانگ رہے تھے لیکن وہاں موجود چند ایک نرسز اور ڈاکٹروں کے پاس ان کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.