سیالکوٹ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر ایجوکیشن ونگ ٹیم نے روڈ سیفٹی اور سموگ آگاہی کے بارے میں لاری اڈہ سیالکوٹ پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالکوٹ بابر شعیب اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری مظہر حیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکاء کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی اور دھند میں محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈرائیورز حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ک اگر انکی گاڑی مقررہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑتی ہے تو ہ وہ اپنی گاڑی کی بر وقت فٹنس کروا لیں کیونکہ یہ دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے ۔سیمینار سے آر ٹی اے سیکرٹری نے گاڑیوں کی بر وقت پاسنگ پر زور دیا ۔بعد ازاں شرکا میں سموگ آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔