اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پرملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔