اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کریں گی۔
کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران و مانیٹرنگ ٹیمیں تمام اضلاع میں انتخابی عمل اور انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کریں گی۔ڈویژنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر بھی تعنیات کر دیئے گئے ہیں۔